دادو: میہڑ سے سیلابی ریلا آج لاڑکانہ سیہون بچاؤ بند سے ٹکرائے گا، شہریوں کی نقل مکانی جاری

Floodwaters from Mehar will hit Larkana-Sehwan Dam today

سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل میہڑ سے آنے والا سیلابی ریلا آج لاڑکانہ کے سیہون بچاؤ بند سے ٹکرائے گا جس کے پیش نظر متاثرہ علاقوں سے لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے۔

دادو مورو پل پر پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا جس کے باعث میہڑ اور دادو تحصیل کے کچے کے علاقے متاثر ہوگئے۔

نئوں گوٹھ میں زمیں داری بند میں شگاف پڑگیا جس کے نتیجے میں مزید 4 دیہات زیرِ آب آگئے، کپاس، تل اور دیگر فصلیں بھی متاثر ہوگئیں۔ ضلع میں سیلاب سے متاثرہ دیہات کی تعداد 46 تک پہنچ گئی۔ دیہات کا میہڑ اور دادو سے زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا۔

ادھر دریائے سندھ میں سکھر بیراج پر 24 گھنٹوں کے دوران پانی کے بہاؤ میں 24 ہزار کیوسک کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

حکام نے آئندہ 24 گھنٹوں میں سکھر بیراج پر پانی کے بہاؤ میں مزید کمی کا امکان ظاہر کردیا، حکام کے مطابق سیلابی ریلا پیر منگل تک کوٹری بیراج پہنچے گا۔

READ  سانحہ گل پلازہ: گورنرسندھ کا جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں