فارن پریس ایسوسی ایشن نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں کو غزہ تک رسائی دی جائے
ایسوسی ایشن کے مطابق غزہ تک رسائی کے لیے سپریم کورٹ میں دائر درخواست کو ایک سال گزر چکا ہے مگر سماعت میں تاخیر کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فائرنگ سے اب تک کم از کم 200 صحافی شہید ہو چکے ہیں جبکہ صحافیوں پر تشدد، بھوک اور جبری بے دخلی معمول بن چکا ہے۔
ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ غیر ملکی میڈیا کو بدنام کرنے کی مہم جاری ہے، صحافت کوئی جرم نہیں، اسرائیل کو فوری طور پر صحافیوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت دینی چاہیے۔






تبصرے بند ہیں