سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ، محافظ جاں بحق

Former Azad Kashmir Prime Minister Sardar Tanveer Ilyas's convoy fired upon

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم اور استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر سردار تنویر الیاس خان کے قافلے پر ٹائیں ڈھلکوٹ کے مقام پر نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر فائرنگ کی۔

اطلاعات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ حملہ آوروں نے سابق وزیراعظم کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ان کے ذاتی محافظ محمد آصف موقع پر جان کی بازی ہار گئے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا تھا کہ سردار تنویر الیاس خان پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے ہمراہ دو روزہ دورے پر راولاکوٹ جا رہے تھے، واقعے کے بعد انہوں نے اپنا دورہ منسوخ کرتے ہوئے راولپنڈی واپس روانگی اختیار کر لی۔

مزید برآں واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی فضا پائی جاتی ہے جب کہ حملہ آوروں کی تلاش اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

READ  ایک اور بھارتی پائلٹ کا کارنامہ، نیا طیارہ کھمبے سے ٹکرا دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں