نیپال میں سابق چیف جسٹس سوشیلا کرکی نے عبوری حکومت کی قیادت سنبھال لی

Former Chief Justice Sushila Karki takes over as interim government leader in Nepal

نیپال کی سابق چیف جسٹس سوشیلا کرکی نے عبوری حکومت کی قیادت سنبھالنے پر رضامندی ظاہر کر دی

جبکہ فوج نے ملک میں جاری فسادات اور ہنگاموں پر قابو پا لیا ہے۔گزشتہ ہفتے نیپالی حکومت کی جانب سے بڑی سوشل میڈیا ویب سائٹس پر پابندی کے بعد نوجوانوں کے مظاہرے شروع ہوئے تھے، جنہیں "جین زی انقلاب” کا نام دیا گیا۔ ان مظاہروں کے دوران تیس افراد جاں بحق، سیکڑوں زخمی ہوئے اور کئی سرکاری عمارتوں کو نذر آتش کیا گیا۔

مظاہرین کی تحریک سے وابستہ رہنماؤں نے بدھ کو فوجی قیادت سے ملاقات کی، جس میں مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر گفتگو ہوئی۔ جین زی مظاہرین نے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے سوشیلا کرکی کو عبوری حکومت کے سربراہ کے طور پر تجویز کیا، جسے انہوں نے قبول کر لیا۔

READ  نیپال میں پُرتشدد مظاہروں کے دوران سابق وزیراعظم کی اہلیہ کو زندہ جلایا دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں