کینسر کے علاج کیلئے سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی سرجری کردی گئی
ڈاکٹرز کے مطابق 82 سالہ بائیڈن کی جِلد سے کینسر زدہ خلیے نکال دیے گئے ہیں اور اب مزید علاج کی ضرورت نہیں۔ بتایا گیا کہ 2023 میں بھی ان کی چھاتی سے کینسر زدہ خلیہ نکالا گیا تھا۔
ترجمان نے کہا کہ سابق صدر کی طبی حالت بہتر ہے اور وہ آرام کر رہے ہیں۔ تاہم سرجری کی تاریخ ظاہر نہیں کی گئی۔ یہ خبر اس وقت سامنے آئی جب سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں بائیڈن کے ماتھے پر زخم کے نشانات دیکھے گئے۔






تبصرے بند ہیں