آزاد کشمیر اسمبلی کے 46 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھالیا

Forty-six newly elected members of the Azad Kashmir Assembly have taken the oath.

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں 46 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا۔

اسپیکر چوہدری لطیف اکبر نے نو منتخب ارکان سے حلف لیا، اس سے قبل 8 مخصوص نشستوں پر انتخاب ہوئے۔

خواتین کی 5 مخصوص نشستوں پر پیپلز پارٹی کی 2 اور مسلم لیگ ن کی 3 امیدوار کامیاب ہوئیں۔

علما و مشائخ کی نشست پر ن لیگ کے پیر مظہر سعید شاہ اور ٹیکنوکریٹ نشست پر ن لیگ کے بیرسٹر افتخار گیلانی منتخب ہوگئے، اوورسیز کشمیری نشست پر ن لیگ کے عبدالرحمان آرائیں کامیاب قرار پائے۔

ن لیگ نے مجموعی طور پر 31 نشستوں اور پیپلز پارٹی 14 نشستوں پر کامیاب ہوئی، ایک نشست پر عوامی دست و بازو سے اتحاد کےبعد ن لیگ کی 32 نشستیں ہیں۔

READ  اسلام آباد ہائیکورٹ، پی ٹی آئی کے احتجاج کے خلاف درخواست پر سماعت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں