کینیڈا میں مسجد کے بانی رکن کا قاتل بیٹا نکلا

Founding member of mosque in Canada's killer son revealed

کینیڈا کے شہر آشوا میں مسجد کے بانی رکن کے قتل میں مبینہ طورپر ان کا بیٹا ملوث نکلا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقتول 80 سالہ ابراہیم بالا کے 42 سالہ بیٹے صہیب بالا کو گرفتار کرلیا گیا ہےجس سے تفتیش کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق فی الحال قتل کے محرکات کے بارے میں کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 16 اکتوبر کو آشوا مسجد کے بانی ممبر اور 80 برس کے ابراہیم بالا کو مسجد کے قریب قتل کردیا گیا تھا جس پر مسلم کمیونٹی نے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

READ  ایران کے خلاف جنگ کے بعد امریکی سیاست میں ہلچل، ٹرمپ کی پارٹی میں دراڑیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں