جنگی فضاکے برعکس امریکا کیساتھ بات چیت کے فریم ورک پر کام ہو رہا ہے: ایران

Framework for talks with US being worked on

ایران نے موجودہ تناؤ کے ماحول میں امریکا کے ساتھ مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھنے کی تصدیق کردی۔

ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر علی لاریجانی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ جنگی فضا کے برخلاف امریکا کے ساتھ بات چیت کے فریم ورک پر کام ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگی بیانیے کے شور کے باوجود مذاکراتی عمل کے لیے عملی انتظامات آگے بڑھ رہے اور مذاکرات کے لیے ساختی انتظامات میں پیش رفت جاری ہے۔

یاد رہےکہ امریکا نے مشرق وسطیٰ میں بحری بیڑہ تعینات کردیا ہے، اس حوالے سے امریکی صدر نے خبردار کیا کہ یہ جنگی جہاز تیزی سے ایران کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

دوسری جانب ایران بھی امریکا کو کسی بھی جارحیت کی صورت میں سخت نتائج بھگتنے کی وارننگ جاری کرچکا ہے۔

پاسداران انقلاب نے بھی آج سے آبنائے ہرمز میں فوجی مشقوں کا اعلان کررکھا ہے۔

READ  چین کی ایران پر حملوں کی مخالفت، حملے فوری روکنےکا مطالبہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں