پاکستانیوں کے لیے بری خبر، جرمنی نے پاکستان میں ویزوں کے اجرا کا عمل غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیا ہے۔
جرمن قونصل خانے کے مطابق یہ اقدام ناگزیر حالات کے باعث اٹھایا گیا ہے۔ ویزا سروس تاحکمِ ثانی بند رہے گی، تاہم یورپی شہریوں کے لیے ویزا سہولیات بدستور دستیاب ہوں گی۔
اس فیصلے سے وہ پاکستانی شہری متاثر ہوں گے جو جرمنی میں ملازمت، تعلیم، سیاحت یا اپنے عزیزوں سے ملاقات کی غرض سے سفر کا ارادہ رکھتے تھے۔قونصل خانے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں ان "ناگزیر حالات” کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں جن کی وجہ سے یہ اقدام کیا گیا، اور نہ ہی یہ واضح کیا گیا کہ ویزا سروس کب بحال کی جائے گی۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بڑی تعداد میں پاکستانی نوجوان بیرون ملک تعلیم اور روزگار کے مواقع کے لیے یورپی ممالک کا رخ کر رہے ہیں۔اس فیصلے کے تحت غیر یورپی شہریوں کی تمام تصدیق شدہ ویزا اپائنٹمنٹس بھی منسوخ کر دی گئی ہیں، اور انہیں دوبارہ شیڈول کرنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔






تبصرے بند ہیں