لاہور کی سیشن کورٹ نے ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے، امیر بالاج کے قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل عرف گوگی بٹ کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔
عدالت نے گوگی بٹ کو 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 16 اگست تک عبوری ضمانت دی اور اسے حکم دیا کہ وہ تفتیش میں شامل ہو۔
واضح رہے کہ فروری 2024 میں امیر بالاج کو ایک شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ تھانہ چوہنگ میں درج مقدمے میں خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ اور عقیل عرف گوگی بٹ کو نامزد کیا گیا تھا، جب کہ مقدمے کا مرکزی ملزم احسن شاہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو چکا ہے۔





تبصرے بند ہیں