سال کے آغاز میں سونا مزید 2400 روپے سستا ہوگیا

Gold became cheaper by another Rs 2,400 on the first day of the year

کراچی: سونے کی قیمت مسلسل چوتھے اور سال 2026کے پہلے روز مزید کم ہوگئی ۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2400روپے سستا ہوا ہے۔اس کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 54 ہزار 562 روپے ہوگئی ہے۔

جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 2058 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 89ہزار 713 روپے ہے۔

واضح رہے کہ فی تولہ سونا 4 دن میں 21 ہزار ایک سو روپے سستا ہوا ہے۔

دوسری جانب سونے کی عالمی قیمت 24ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 322 ڈالر فی اونس ہے۔

READ  ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی، ہزاروں روپے سستا ہوگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں