پرائیویسی کی خلاف ورزی پر گوگل کو 425 ملین ڈالر جرمانہ

Google fined $425 million for privacy violations

سان فرانسسکو کی فیڈرل عدالت نے گوگل (الفابیٹ) کو صارفین کی پرائیویسی کی خلاف ورزی پر 425 ملین ڈالر کا حکم سنا دیا

 

سان فرانسسکو کی فیڈرل عدالت نے ٹیکنالوجی کمپنی گوگل (الفابیٹ) کو صارفین کی پرائیویسی کی خلاف ورزی پر 425 ملین ڈالر (42 کروڑ 50 لاکھ ڈالر) ہرجانہ ادا کرنے کا حکم سنا دیا۔

یہ فیصلہ اس مقدمے کے بعد سامنے آیا جس میں الزام تھا کہ گوگل نے گزشتہ آٹھ برسوں کے دوران لاکھوں صارفین کے موبائل ڈیوائسز سے ڈیٹا اکٹھا کیا۔

صارفین نے دعویٰ کیا تھا کہ کمپنی نے ان کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی اور ڈیٹا استعمال کرکے منافع کمایا، اسی بنیاد پر 31 ارب ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ تاہم جیوری نے گوگل کو صرف 425 ملین ڈالر کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

فیصلے کے مطابق گوگل پرائیویسی کی خلاف ورزی کے دو الزامات میں قصوروار پایا گیا، مگر بدنیتی ثابت نہ ہونے پر کوئی اضافی سزا نہیں دی گئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ارجنٹینا میں بھی ایک مقدمے میں نامناسب تصویر بنانے کے الزام پر عدالت نے گوگل کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم کمپنی نے کسی بھی بدعنوانی یا بدنیتی سے انکار کیا تھا۔

READ  عمران خان عدالتوں سے سزا یافتہ مجرم ہیں، انہیں رعایت دینے کی خبریں بے بنیاد ہیں: عطا تارڑ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں