پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی 7 مقدمات میں درخواست ضمانت کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں جج امجد علی شاہ کے میڈیکل لیو پر جانے کی وجہ سے بغیر کارروائی کے 9 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
بانی کی طبی معائنہ کی درخواستوں کی سماعت بھی اسی تاریخ تک موخر کر دی گئی۔
عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل محمد فیصل ملک نے بتایا کہ وہ صبح 8 بجے سے عدالت میں موجود تھے، تاہم جج کے غیر موجودگی کی وجہ سے سماعت نہ ہو سکی۔






تبصرے بند ہیں