کراچی کے علاقے دو دریا میں باپ اور اس کے دو بچوں کے سمندر میں ڈوبنے کی ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ باپ اپنے بچوں سمیت سمندر میں ڈوب رہا ہے، جبکہ اطراف میں موجود شہری محض ویڈیو بنانے میں مصروف ہیں۔ واضح رہے کہ یہ افسوسناک واقعہ چار روز قبل پیش آیا تھا، جب ایک شخص نے اپنی کمسن بیٹی اور بیٹے کے ہمراہ سمندر میں چھلانگ لگا دی تھی۔ بعد ازاں تینوں کی لاشیں سمندر سے نکال لی گئیں۔





تبصرے بند ہیں