کراچی میں کل سے گرمی پڑنے کی پیشگوئی، پارہ کتنا رہے گا؟

Heat is predicted in Karachi from tomorrow

کراچی میں خوشگوار موسم کے بعد اب گرمی پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

شہر قائد میں رواں ماہ مون سون بارشوں سے موسم انتہائی خوشگوار رہا اور بارشوں نے بھی خوب زور دکھایا مگر اب اکتوبر کی آمد سے قبل ہی گرمی پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کراچی میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے اور آئندہ 3 روز میں موسم گرم اور مرطوب رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار اور پیر کو درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے تاہم شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ سندھ کے بیشتر مقامات پر آج موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے۔

READ  ملک میں فی تولہ سونا مہنگا ہوگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں