ملک کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، پروازیں متاثر، موٹرویز کئی مقامات پر ٹریفک کیلئے بند

Heavy fog in the plains of the country

ملک کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے پروازیں متاثر اور موٹرویز کئی مقامات پر ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہیں۔

موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کی وجہ سے موٹروے ایم 1 پشاور سے رشکئی تک اور موٹروے ایم 3،فیض پور سے درخانہ تک بند ہے۔

موٹروے پولیس نے بتایا کہ موٹروے ایم 4، پنڈی بھٹیاں سے شیر شاہ تک اور موٹروے ایم 5 روہڑی سے شیر شاہ تک بند ہے۔

اس کے علاوہ موٹروے ایم 11لاہور سے سمبڑیال تک ، موٹروے ایم 14،کوٹ بیلیاں سےعیسیٰ خیل تک دھندکی وجہ سے بند ہے۔

READ  ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری، رابطہ سڑکیں بند، سیاح پھنس گئے، مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں