آج بالائی پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں تیز بارش کا امکان

Rain likely in Islamabad, Punjab and upper Khyber Pakhtunkhwa today

آج بالائی پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں رات گئے گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے بعد موسم اور بھی خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی پنجاب،خیبر پختونخوا اورکشمیر میں کہیں کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ کراچی سمیت سندھ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش یا بونداباندی کا بھی امکان ہے ۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ باقی دریا اپنے اپنے ہیڈ ورکس پر معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔

READ  امریکا کا ایران کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی مالی کارروائی کا آغاز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں