باجوڑ میں امدادی کارروائیوں میں خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹرکریش کرگیا جس میں 2 پائلٹ سمیت 5 افراد شہید ہوگئے۔
خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر گرنے کے بعد حادثے کے مقام کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ باجوڑ میں امدادی سامان لے جانے والا صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث کریش ہوا، حادثے میں 2 پائلٹ سمیت عملے کے 5 افراد شہید ہوئے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بتایا کہ خراب موسم کے باعث ایم آئی 17ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہوا تھا، علاقے میں فوری طور پر ٹیمیں بھیجنے کی ہدایات دی گئی ہیں اور کے پی حکومت کا دوسرا ہیلی کاپٹر ضلع بونیر میں ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ہے۔
چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ کے مطابق ہیلی کاپٹر باجوڑ میں امدادی سرگرمیوں کے لیے جارہا تھا۔
ریسکیو حکام کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے علاقے جبراڑئی میں گزشتہ رات آنے والے سیلابی ریلے سے متعدد گھر تباہ ہو گئے، رابطہ سڑکیں اور پل پانی میں بہہ گئے۔






تبصرے بند ہیں