دریائے سندھ میں چشمہ کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ

High level of flooding feared at Chashma in Indus River

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے دریائے سندھ میں چشمہ کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کردیا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا اورکالا باغ کے مقام پر نچلے درجے اور چشمہ کے مقام پر درمیانے درجےکاسیلاب ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے چشمہ کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

اس کے علاوہ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے21 جولائی سے راوی، جہلم، ستلج اور چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا الرٹ بھی جاری کیا ہے۔

ڈی جی نے بتایا کہ دریاؤں کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافے کاخدشہ ہے۔

READ  ایران نے براہِ راست رابطہ کیا ہے، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں