بارش میں بھیگتی ہوئی حرا مانی مداحوں کی تنقید کا نشانہ بن گئیں

Hira Mani gets wet in the rain and becomes the target of criticism from fans

کراچی میں بارش کے دوران نیلی ساڑھی میں مزے لیتی اور بھیگتی ہوئی اداکارہ حرا مانی مداحوں کی شدید تنقید کی زد میں آ گئیں۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی، جو اپنی شاندار اداکاری کے علاوہ بولڈ تصاویر اور ویڈیوز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر اکثر خبروں میں رہتی ہیں، نے حال ہی میں نیلی ریشمی ساڑھی میں بارش کا لطف اٹھاتے ہوئے تصاویر شیئر کیں۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں کیپشن بھی لکھا: "موسم بتا رہا ہے شرارت کس کی ہے، بوندیں بتا رہی ہیں حرارت کس کی ہے۔”

لیکن سوشل میڈیا صارفین نے اس پوسٹ پر سخت تنقید کی، کہا جا رہا ہے کہ ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہیں، ایسے میں اداکارہ کا بولڈ فوٹو شوٹ شیئر کرنا غیر سنجیدگی ہے۔ کئی صارفین نے حرا مانی کو مشورہ دیا کہ وہ ایسے مواد سے پرہیز کریں جو ان کی شہرت اور وقار کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ ایک صارف نے لکھا، "خدارا رحم کریں، آپ ایک اسٹار ہیں، یہ تصاویر آپ کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔”

کچھ لوگوں نے تجویز دی کہ وہ دیگر اداکاراؤں کی طرح شائستہ اور باوقار انداز اپنائیں اور بھارت کی نقل سے گریز کریں۔ ایک صارف نے طنزیہ انداز میں کہا کہ لگتا ہے وہ بھی کرینہ کپور بننے کی کوشش کر رہی ہیں۔

READ  پختونخوا میں 33 ارب روپے کے مفت سولرائزیشن منصوبے میں سنگین بے ضابطگیاں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں