ایچ پی وی کو کورونا ویکسین کے ساتھ نہ جوڑا جائے
سماجی رہنما اور زندگی ٹرسٹ کے سربراہ شہزاد رائے نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں کئی امور پر ابہام پایا جاتا ہے، ایچ پی وی کو کورونا ویکسین سے مشابہ قرار دینا درست نہیں۔
کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایچ پی وی ویکسین پر طویل عرصے سے کام جاری ہے، تمام ویکسین اہم ہیں مگر ایچ پی وی کی ویکسین خاص طور پر ناگزیر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایچ پی وی ویکسین متعارف کرانے میں وزیرِ صحت اور وزارتِ صحت کا کلیدی کردار ہے، جبکہ سردار شاہ نے ملک میں ٹیچنگ لائسنس کے اجرا میں نمایاں خدمات انجام دیں۔
شہزاد رائے نے مزید کہا کہ جنسی تشدد سے بچاؤ کے لیے بھی مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں۔






تبصرے بند ہیں