ایمان علی نے شاہ رخ کیساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی، انٹرویو وائرل

Iman Ali reveals the reason behind not working with Shah Rukh Khan, interview goes viral

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ایمان علی نے بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم نہ کرنے کی وجہ بیان کر دی

سوشل میڈیا پر عفت عمر کے پرانے پروگرام کا ایک ویڈیو کلپ دوبارہ وائرل ہو رہا ہے جس میں ایمان علی کا انٹرویو شامل ہے۔ کلپ میں عفت عمر نے اداکارہ سے پوچھا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کی آفر ملنے کے باوجود آپ نے وہ فلم کیوں نہیں کی؟

ایمان علی نے جواب دیا کہ انہیں بتایا گیا تھا کہ یہ فلم شاہ رخ خان کے ساتھ ہے، تو میں نے فلم کا اسکرپٹ مانگا۔ شاید انہیں میرا اسکرپٹ مانگنا اچھا نہیں لگا، حالانکہ یہ میرا حق تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے لیے اہمیت اس بات کی ہے کہ فلم کیسی ہے، نہ کہ یہ کس کے ساتھ کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ میں اپنی پہلی فلم *رئیس* میں شاہ رخ خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا، جو 25 جنوری 2017 کو ریلیز ہوئی تھی۔

READ  پرینیتی چوپڑا کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں