پشاور : 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کے لیے ‘احساس بزرگ کارڈ’ کی منظوری دے دی گئی، جس کے تحت بی آر ٹی میں مفت سفر کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
اس اقدام کے تحت بزرگ شہریوں کو پشاور بی آر ٹی بسوں میں مفت سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
اجلاس کے دوران حکام کی جانب سے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جبکہ وزیرِ اعلیٰ نے اس منصوبے کو فلاحی ریاست کی سمت میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا۔
بریفنگ میں بتایا کہ بی آر ٹی بسوں میں مفت سفر کی یہ سہولت 60 سال اور اس سے زائد عمر کے تمام شہریوں کو دستیاب ہو گی۔
اس مفت سفری سہولت کی مد میں سالانہ 935 ملین (93 کروڑ 50 لاکھ) روپے کے تمام اخراجات صوبائی حکومت خود برداشت کرے گی۔
احساس بزرگ کارڈ کا غلط استعمال روکنے کے لیے ضوابط طے کیے گئے ہیں، جس کے تحت کارڈ کے غیر قانونی یا غلط استعمال پر متعلقہ شہری پر 500 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ احساس بزرگ کارڈ کا اجراء بانی پی ٹی آئی کے فلاحی ریاست کے وژن کی عملی تعبیر ہے اور حکومت عام شہریوں کی بہبود کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔






تبصرے بند ہیں