بھارت: مسافر طیارے کے اسپیکر میں چھپایا گیا تقریباً 3 کلوگرام سونا برآمد

India: Nearly 3 kg of gold hidden in passenger plane's speaker recovered

بھارتی ائیرلائن کے ایک طیارے کے اسپیکر میں چھپایا گیا کروڑوں روپے مالیت کا سونا ضبط کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد کے ائیرپورٹ پر کسٹم حکام نے سونے کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دبئی سے آنے والی انڈیگو ائیرلائن کے ایک طیارے کے اسپیکر میں 2.8 کلو گرام سونا چھپایا گیا تھا جس کی مالیت 4 کروڑ بھارتی روپے سے زائد ہے۔
کسٹم حکام نے بتایا کہ سونے کو طیارے کے اسپیکر میں ایک کالے ٹیپ میں لپیٹ کر بہت مہارت سے چھپایا گیا تھا جسے کسٹم حکام نے ائیر کرافٹ انجینئرز کی مدد سے صبط کرلیا۔

READ  بھارت: بچوں کا جنسی استحصال کرکے ویڈیوز ڈارک ویب پرفروخت کرنیوالےمیاں بیوی کو سزائےموت سنادی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں