بھارت نے کشمیر ریجن کے دریاؤں پر بنے ڈیمز کے تمام دروازے کھول دیے

India opens all gates of dams built on rivers in Kashmir region

بھارت نے کشمیر کے دریاؤں پر قائم ڈیموں کے دروازے کھول دیے، ممکنہ سیلاب کا خدشہ

بھارتی سرکاری ذرائع کے مطابق، کشمیر ریجن میں واقع ڈیموں سے تقریباً 2 لاکھ کیوسک پانی چھوڑے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ واضح نہیں کہ پانی کا اخراج ایک ہی بار میں کیا جائے گا یا مرحلہ وار۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، بالائی علاقوں میں مسلسل شدید بارشوں کے باعث دریائے چناب میں طغیانی پیدا ہو چکی ہے۔

دوسری جانب، بھارتی ہائی کمیشن سے موصولہ معلومات کے پیش نظر انڈس واٹر کمشنر نے فلڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔

الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ دریائے ستلج میں ہیڈ ہریکے کے زیریں علاقوں اور فیروزپور کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔

اسی طرح، دریائے راوی میں مادھوپور کے قریب اور دریائے چناب میں اکھنور کے مقام پر بھی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

READ  کراچی: نارتھ ناظم آباد میں رہائشی عمارت میں گیس لیکیج دھماکا، بچہ جاں بحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں