بھارت کے دریائے ستلج میں اضافی پانی چھوڑے جانے کے بعد الرٹ جاری
دریائے ستلج کے ہریکے ڈاؤن اسٹریم اور فیروزپور ڈاؤن اسٹریم میں اونچے درجے کا سیلاب آ چکا ہے، اور پانی کے بہاؤ میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
اسی دوران، دریائے چناب اور راوی کے طغیانی کے باعث ملتان کی تحصیل جلالپور پیروالا کے شہری علاقے کو شدید سیلاب کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ شہر کو بچانے کے لیے بائی پاس پر شگاف ڈال دیا گیا ہے تاکہ پانی کا بہاؤ شہر کی جانب کم کیا جا سکے۔
دریائے چناب کا پانی شہر کے قریب بنائے گئے حفاظتی بند کو کسی بھی وقت توڑ سکتا ہے، جس کے پیش نظر لوگوں کو ریسکیو کرنے کے لیے 5 ڈرون اور 50 مزید کشتیوں کی مدد طلب کر لی گئی ہے۔
مظفر گڑھ کے علاقے عظمت پور میں حفاظتی بند ٹوٹنے سے متعدد بستیاں زیر آب آ گئیں، اور اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق 7 ہزار سے زائد افراد کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا۔ بند ٹوٹنے کے باعث فصلیں بھی تباہ ہو گئی ہیں۔
راجن پور میں دریائے سندھ کی سطح بلند ہونے سے 23 دیہات زیر آب آ چکے ہیں۔






تبصرے بند ہیں