بھارتی اداکارہ مہرین پیرزادہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں

Indian actress Mehreen Pirzada gets engaged

بھارتی ماڈل و اداکارہ مہرین پیرزادہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ مہرین پیرزادہ نے اتوار کو ہماچل پردیش میں ہونے والی ایک سادہ اور نجی تقریب میں ارش اولکھ سے شادی کی۔

شادی کی تقریب میں صرف قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ نے شرکت کی۔

اداکارہ نے شادی کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے شیئر کی، جس میں شادی کی متعدد تصاویر شامل تھیں۔

اعلان کے فوراً بعد شوبز شخصیات کی جانب سے اداکارہ کو مبارکباد کے پیغامات موصول ہونا شروع ہو گئے۔
واضح رہے کہ مہرین پیرزادہ بنیادی طور پر تیلگو اور تامل سنیما میں اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں۔

انہوں نے 2016 میں تیلگو فلم Krishna Gaadi Veera Prema Gaadha سے اداکاری کا آغاز کیا اور بعد ازاں مختلف فلموں میں کام کیا۔ ان کے بھائی گرفتح پیرزادہ بھی اداکار ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2021 میں مہرین کی بھویہ بشنوئی سے منگنی ہوئی تھی، جو بعد ازاں ختم ہو گئی تھی۔

READ  نیٹ فلکس اور کپل شرما شو بڑے قانونی تنازع میں پھنس گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں