مقبوضہ کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں بھارتی فوج پر حملہ، ایک فوجی ہلاک

Indian army attacked in Kishtwar district of occupied Kashmir

مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں محاصرے اور تلاشی آپریشن کے دوران ایک حملے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ آپریشن ہفتے کے روز شروع ہوا، آپریشن کے دوران اتوار کی شب بھارتی فوج فوجیوں پر ہونے ایک حملے میں ایک فوجی ہلاک اور کم از کم 7 بھارتی فوجی زخمی ہوگئے۔

حملے کے بعد علاقے میں محاصرہ مزید سخت کرنے کے لیے بھارتی فوج، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)اور اسپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی) کے اہلکاروں پر مشتمل اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

READ  دھمکیوں کے سائے میں مذاکرات کسی صورت قبول نہیں: اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں