بھارتی کامیڈین اور بگ باس کے فاتح منور فاروقی کے گھر بیٹی کی پیدائش

Indian comedian and Bigg Boss winner Munawar Farooqui welcomes daughter

بھارتی کامیڈین اور بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی اور ان کی اہلیہ مہزبین کوٹ والا کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔

کامیڈین نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اس خوش خبری کو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا
واضح رہے کہ منور فاروقی نے 2024 میں میک اپ آرٹسٹ مہزبین کوٹ والا سے دوسری شادی کی تھی۔

اس سے قبل ان کی شادی جیسمین سے ہوئی تھی جس سے ان کا ایک بیٹا میکائل ہے جب کہ مہزبین کی بھی ایک بار شادی ہوچکی ہے اور پہلی شادی سے ان کی ایک بیٹی سمیرا ہے۔

READ  سلمان خان 60 سال کے ہوگئے، فیملی اور مداحوں کے ساتھ کیک کاٹا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں