بھارتی سپریم کورٹ نے ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ کو منسوخ کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔
عدالت نے استفسار کیا کہ میچ کو منسوخ کرنے میں ہنگامی نوعیت کیا ہے؟ جج نے واضح کیا کہ یہ محض ایک کھیل کا میچ ہے اور اسے کھیلنے دیا جانا چاہیے۔
جج نے مزید کہا کہ میچ اتوار کو ہے اور اس وقت کسی بھی ہنگامی کارروائی کی ضرورت نہیں، لہٰذا میچ معمول کے مطابق ہونا چاہیے۔
جسٹس جے کے مہیشوری اور وجے بشنوئی پر مشتمل بینچ نے بھی اس معاملے کی سماعت سے انکار کر دیا۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان پہلا گروپ میچ ۱۴ ستمبر کو دبئی میں شیڈول ہے، اور اگر دونوں ٹیمیں فائنل تک پہنچتی ہیں تو ان کے درمیان مجموعی طور پر تین میچز ہوں گے۔





تبصرے بند ہیں