بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی اوپنر سمرتی مندھانا نے منگنی کا اعلان کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سمرتی مندھانا نے اپنے دوست موسیقار اور فلم ساز پالاش موچھل سے منگنی کی ہے، انہوں نے یہ خوشخبری جمعرات کو ایک ’’ہلکے پھلکے انسٹاگرام رییل‘‘ کے ذریعے شیئر کی جس نے فوراً انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔
29 سالہ سمرتی مندھانا نے رییل میں اپنی ٹیم کی ساتھیوں جمائمہ روڈریگس، رادھا یادو، شریینکا پٹیل اور ارون دتی ریڈی کے ساتھ ایک مزاحیہ ڈانس پرفارمنس دی۔
آخر میں انہوں نے اپنی منگنی کی انگوٹھی دکھا کر خبر کی تصدیق کی۔ مداحوں اور کرکٹرز نے انہیں زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر مبارکباد دی ہے۔





تبصرے بند ہیں