جاپان میں قومی پرچم کی توہین قابلِ سزا جرم قرار

Insulting the national flag is a punishable offense in Japan

جاپان کی پارلیمنٹ نے ایک نیا قانون منظور کیا ہے جس کے تحت جاپان کے قومی پرچم کی دانستہ توہین کو قابلِ سزا جرم قرار دیا گیا ہے۔

جاپان کے اس نئے قانون کے مطابق اگر کوئی شخص جان بوجھ کر قومی پرچم کو جلائے، پھاڑے یا کسی ایسے طریقے سے اس کی توہین کرے جسے بے حرمتی تصور کیا جائے، تو اس کے خلاف فوجداری کارروائی کی جا سکتی ہے جس میں 2 سال تک قید اور 2 لاکھ ین جرمانہ ہوسکتا ہے۔

اس قانون کا مقصد قومی علامات کے احترام کو یقینی بنانا اور عوامی نظم و ضبط برقرار رکھنا بتایا گیا ہے۔

قانون کے حامیوں کا کہنا ہے کہ بیشتر ممالک کی طرح جاپان کو بھی اپنی قومی علامتوں کے تحفظ کا حق حاصل ہے، جبکہ ناقدین کا مؤقف ہے کہ اس نوعیت کی قانون سازی آزادیٔ اظہار سے متعلق سوالات کو جنم دے سکتی ہے، خاص طور پر ایسے احتجاجی اقدامات کے تناظر میں جن میں قومی پرچم کو علامتی طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

جاپانی حکومت کا کہنا ہے کہ قانون کا اطلاق صرف ان صورتوں پر ہوگا جہاں دانستہ اور واضح طور پر بے حرمتی ثابت ہو، اور اس کا مقصد عام شہریوں کی معمول کی سرگرمیوں کو نشانہ بنانا نہیں ہے۔

READ  ٹرمپ نے اسٹیج سے گرتے بچے کو بچا کر بائیڈن پر طنزیہ وار کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں