موبائل سمز کا ڈیٹا لیک ہونے کے واقعے کا وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے سختی سے نوٹس لیا
ترجمان وزارتِ داخلہ کے مطابق وزیرِ داخلہ کی ہدایت پر ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو اس حساس معاملے کی جامع تحقیقات کرے گی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ تحقیقاتی ٹیم ڈیٹا لیکیج کے واقعے کا ہر پہلو سے جائزہ لے گی اور اس میں ملوث عناصر کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
وزارتِ داخلہ کے مطابق خصوصی ٹیم کو 14 دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔





تبصرے بند ہیں