ایران کا متحدہ عرب امارات اور کویت میں امریکی فوجی اڈوں پر نئے حملوں کا دعویٰ

Iran claims new attacks on US military bases in the UAE and Kuwait.

ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن تھنڈر کے 31 ویں مرحلے کے دوران متحدہ عرب امارات اور کویت میں امریکی فوجی اڈوں پر نئے حملے کیے گئے ہیں۔

ایرانی فوج کے مطابق متحدہ عرب امارات اور کویت میں امریکی فوجی اڈوں کو میزائلز اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ کویت کے احمد الجابر ایئر بیس پر سیٹلائٹ مواصلاتی نظام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایرانی فوج نے کہا ہے کہ ایئر بیس پر لڑاکا طیاروں کے ہینگرز اور ساز و سامان کے گوداموں کو بھی حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

READ  قومی سلامتی کے خدشات پرامریکا نے چینی ساختہ سمیت تمام غیر ملکی ڈرونز کی درآمد پر پابندی عائد کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں