آبنائے ہرمز کیلئے عمان کیساتھ مل کر ایک انتظامی نظام تیار کیا جائے گا: ایران

Iran to develop administrative system for Strait of Hormuz with Oman

ایران کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے لیے عمان کے ساتھ مل کر ایک انتظامی نظام تیار کیا جائے گا۔

ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے حوالے سے عمان کے ساتھ ایک انتظامی نظام تیار کیا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر دونوں ممالک دیگر علاقائی ممالک سے بھی مشاورت کریں گے۔

ایران کی نیم سرکاری خبر ایجنسی تسنیم کے مطابق اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران اور عمان آبنائے ہرمز کے انتظام کے لیے ایک مشترکہ مینجمنٹ میکنزم تیار کریں گے اور علاقائی ممالک کے ساتھ ضرورت کے مطابق تعاون اور مشاورت جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے حوالے سے یہ بھی طے پایا ہے کہ سمندری ٹریفک کو ایک مقررہ مدت کے اندر معمول کے مطابق بحال کر دیا جائے گا۔

ان کے مطابق یہ عمل ایران کی اپنی ذمہ داری ہے اور اسے صرف ایران ہی انجام دے گا، اس میں کسی بیرونی فریق کی مداخلت یا شمولیت کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اس کے علاوہ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران اورامریکا کے درمیان مفاہمت پردستخط دونوں ممالک کے صدور کرسکتے ہیں، مفاہمتی یادداشت پر دونوں ممالک کے صدور کے دستخط کی تجویز تاحال زیرِ غور ہے۔

READ  روس نے مبینہ طور پر یوکرین اور برطانیہ کی MiG-31 طیارہ چرانے کی سازش ناکام بنا دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں