ایرانی وزیر داخلہ کی لاہور آمد، علامہ اقبالؒ کے مزار پر حاضری

Iranian Interior Minister arrives in Lahore

ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کی زیر قیادت ایرانی وفد نے علامہ اقبالؒ کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔

سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور ڈاکٹر احسان بھٹہ نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور انہیں بادشاہی مسجد کی تاریخی اہمیت سے متعلق بریفنگ دی۔

ایرانی وفد نے لاہور کے تاریخی مقامات کا دورہ کیا اور پاکستان کے ثقافتی و مذہبی ورثے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

اسکندر مومنی اور وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے حضرت بی بی پاک دامنؒ کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پاکستان و ایران کی سلامتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔

اس موقع پر محسن رضا نقوی نے ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کو مزار کی تاریخی اور مذہبی اہمیت سے آگاہ کیا۔

READ  لاہور: مکان کی بالائی منزل کی چھت گرنے سے 6 خواتین ملبے تلے دب گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں