زمان پارک کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کا کیس، عمران خان کو سمن جاری

Islamabad police outside Zaman Park

کینٹ کچہری لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کے کیس میں عمران خان کو سمن جاری کر دیے۔

بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے سے متعلق مقدمے کی سماعت کینٹ کچہری لاہور میں ہوئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ سہیل رفیق نے مقدمے کی کارروائی پر تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ شبلی فراز بلانے کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔

عدالت نے عدم پیشی پر مقدمے میں نامزد بانی پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے جبکہ بانی پی ٹی آئی کو طلبی کے سمن بذریعہ جیل روبکار جاری کر دیے۔

کیس کی مزید سماعت 30 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔

یاد رہے کہ تھانہ ریس کورس پولیس نے دو سال قبل بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ زمان پارک کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کا مقدمہ درج کیا تھا۔

READ  وزیراعظم کا مولانا فضل الرحمان کے بیٹے پر حملہ کرنیوالے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں