اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کے بعد ہونے والے فیض آباد احتجاج کے مقدمے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دیے جانے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
عدالت نے پولیس کو ان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے جبکہ ان کے وارنٹ گرفتاری بھی برقرار ہیں۔
عدالت نے وکلا کی درخواست پر کیس کی مزید سماعت 6 اگست تک مؤخر کر دی ہے۔
واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور سمیت دیگر افراد کے خلاف تھانہ انڈسٹریل ایریا میں مقدمہ درج ہے۔






تبصرے بند ہیں