امریکی حملےکی صورت میں اسرائیل کو ایرانی جوابی کارروائی کا خطرہ، دفاعی الرٹ بڑھادیا

Israel risks Iranian retaliation in case of US attack

ایران پر ممکنہ امریکی حملے کے پیش نظر اسرائیل نے دفاعی الرٹ بڑھادیا۔

اسرائیلی میڈیاکے مطابق ایرانی قیادت امریکی حملےکے جواب میں حکمت عملی پر غور کررہی ہے۔

اسرائیلی فضائیہ نے خدشہ ظاہر کیا کہ ایران اسرائیل کو لڑائی میں شامل کر سکتا ہے تاہم یہ یقینی نہیں کہ ایران اسرائیل کو پہلا ہدف بنائےگا۔
اسرائیلی حکام کے مطابق صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے دفاعی تیاریوں کو مزید مضبوط کیا جا رہا ہے۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث الرٹ ہیں جبکہ امریکا اور دیگر اتحادیوں کے ساتھ قریبی رابطہ بھی برقرار ہے۔

یاد رہے کہ ایرانی میزائل حملوں سے بچنے کیلئے اسرائیلی ائیر لائنز نے طیاروں کو اسرائیل سے باہر منتقل کرنے کی تیاری بھی شروع کردی ہے۔

READ  امریکا کے ساتھ مذاکرات کو جارحانہ سفارتکاری سمجھتے ہیں: باقر قالیباف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں