اسرائیل کسی صورت تسلیم نہیں، کوئی اسرائیلی پایا گیا تو فوری ملک بدر کریں گے، وزیراعظم ملائیشیا

Israel will not be recognized under any circumstances

ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کرتے کوئی اسرائیلی پایا گیا تو فوری ملک بدر کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کرتے ہیں۔ اگر ملائیشیا میں کوئی بھی اسرائیلی پایا گیا تو اسے فوراً ملک بدر کر دیا جائے گا۔

انور ابراہیم نے کہا کہ حکام جنوبی ریاست جوہر میں ایک نجی رہائشی کمیونٹی کی سرگرمیوں میں مبینہ طور پر اسرائیلی شہریوں کی شمولیت کے الزامات کی متعلقہ ادارے تحقیقات کر رہے ہیں۔ الزامات درست ثابت ہوئے تو ذمے داروں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

ملائیشیا میں اسرائیلی شہریوں کی موجودگی کا یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ریاستی حکومت نے ’نیٹ ورک اسکول‘ نامی ایک اسٹارٹ اپ کمیونٹی سے متعلق الزامات پر وفاقی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا جس کے بعد وزارتِ داخلہ نے باقاعدہ انکوائری شروع کر دی۔

واضح رہے کہ اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو ملائیشیا میں داخلے کی اجازت نہیں دی جاتی کیونکہ ملائیشیا اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا، تاہم خصوصی اجازت کی صورت میں استثنیٰ دیا جاسکتا ہے۔

READ  امریکا و اسرائیل دہشتگردی کی معاونت کررہے ہیں، ایران نے عالمی اداروں کو آگاہ کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں