اسرائیلی طیاروں کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، امداد کے منتظر 26 افراد سمیت 77 فلسطینی شہید

Israeli airstrikes kill 77 Palestinians

غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، قابض فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں بچوں اور خواتین سمیت مزید 77 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے حملوں میں شہید ہونے والوں میں امداد کے منتظر 26 فلسطینی بھی شامل ہیں۔

7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی فوج کے حملوں میں شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 59 ہزار 106 ہوگئی جبکہ ایک لاکھ42 ہزار 511 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

اُدھر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے بتایا کہ 27 مئی سے 21 جولائی کے درمیان غزہ میں خوراک حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے ایک ہزار 54 فلسطینی اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہوئے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کے مطابق ان میں سے 766 افراد کو امریکا اور اسرائیل کی حمایت یافتہ گلوبل ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن کی امدادی جگہوں کے قریب جبکہ 288 افراد کو اقوام متحدہ یا دیگر ریلیف اداروں کے قافلوں کے قریب نشانہ بنایا گیا۔

READ  بھارتی سپریم کورٹ نے پھانسی کے بجائے ’کم تکلیف دہ‘ سزائے موت کی درخواست مسترد کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں