جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، مزید 13 افراد شہید ہوگئے

Israeli attacks on Lebanon continue

اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کے باوجود لبنان پر حملے جاری ہیں جس میں مزید 13 افراد شہید ہوگئے ۔

اسرائیل نے جنگ بندی کے معاہدے کے بعد بدھ کو پہلی بار لبنان کے دارالحکومت بیروت پر حملہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ فضائی حملہ بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے داحیہ پر کیا گیا، جہاں حزب اللہ کا مرکز واقع ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں تصاویر میں بڑے پیمانے پر آگ اور کم از کم ایک عمارت کو شدید نقصان دکھایا گیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے خود اس حملے کی منظوری دی تھی، جس کا ہدف حزب اللہ کی ایلیٹ رضوان فورس کا ایک کمانڈر تھا۔

اس کے علاوہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے شہر سکسکیہ پر بمباری کی جس میں 5 افراد شہید اور 15 زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز اسرائیل نے 17 اپریل کو نافذ ہونے والی جنگ بندی کے بعد پہلی بار بیروت کے جنوبی مضافات پر بمباری کی، جس میں لبنان بھر میں کم از کم 13 افراد شہید ہوئے۔

ادھر اقوام متحدہ کے ادارے برائے انسانی امور کے رابطہ دفتر کے مطابق لبنان میں انسانی صورتحال “جنگ بندی کے باوجود انتہائی غیر مستحکم” ہے اور شہری مسلسل جنگ سے متاثر ہو رہے ہیں۔

READ  ترکی میں 10 لاکھ ڈالر مالیت کی لگژری یاٹ لانچ ہونے کے چند ہی منٹ بعد ڈوب گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں