حماس کو ختم نہ کیا گیا تو حکومت گرا دیں گے، اسرائیلی انتہاپسند وزیر کی نیتن یاہو کو دھمکی

Israeli extremist minister threatens Netanyahu

اسرائیل کے دائیں بازو کے انتہاپسند وزیر اتمار بن گویر نے کہا ہے کہ اگر حماس کو مکمل طور پر ختم نہ کیا گیا تو وہ نیتن یاہو کی حکومت ختم کرنے کے لیے ووٹ دیں گے۔

اسرائیل کے دائیں بازو کے انتہاپسند وزیر اتمار بن گویر نے ایک بیان میں غزہ امن معاہدے کی بھی مخالفت کردی۔

انہوں نےکہا کہ وہ ایسے کسی امن معاہدے کی حمایت نہیں کریں گے جس کے نتیجے میں ان فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا جن پر اسرائیل نےسنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں۔

انتہاپسند وزیر اتمار بن گویر نے اسرائیلی حکومت کو دھمکی دی کہ اگر حماس کا وجود برقرار رہا تو ان کی پارٹی حکومت گرا دے گی۔

READ  غزہ: امدادی سامان کی ترسیل میں اسرائیلی رکاوٹیں، سیز فائر کے 2 ہفتے بعد بھی بھوک و پیاس برقرار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں