اسرائیلی فوج نے غزہ میں امدادی سامان لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر دھاوا بول کر کشتیوں میں سوار 450 سے زیادہ افراد گرفتار کرلیے۔
فلوٹیلا کے قافلے میں سابق سینیٹر مشتاق احمد ، سوئیڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ اور نیلسن مینڈیلا کے پوتے، نکوسی زویلیولیلی سمیت 500 کے قریب افراد سوار تھے۔
فلوٹیلا کے منتظمین کی جانب سے بتایا گیا کہ ان کے قافلے میں شامل 42 کشتیوں کو اسرائیلی بحریہ نے تحویل میں لیا جبکہ کشتیوں میں سوار 450 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا۔ صیہونی فوج نے کشتیوں کا مواصلاتی نظام اور براہِ راست وڈیو نشریات جام کردیں۔
دوسری جانب صمود فلوٹیلا پر حملے کے خلاف یورپ سمیت دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے آج بھی جاری ہیں۔
برطانیہ، اٹلی ، فرانس، اسپین، یونان، ارجنٹینا، کولمبیا اور یمن سمیت دیگر ممالک میں فلسطین کے حامی مظاہرین سڑکوں پر نکل کر احتجاج کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ یہ فلوٹیلا 31 اگست کو اسپین سے روانہ ہوا تھا تاہم راستے میں مزید ملکوں سے قافلے شامل ہوتے گئے۔
اسرائیلی بحریہ نے فلسطینی سمندری حدود سے تقریباً 70 ناٹیکل میل کی دوری پر جہازوں کو تحویل میں لینا شروع کیا۔






تبصرے بند ہیں