نسل پرستانہ ریمارکس، اسرائیلی وزیر اعظم کا چیف آف اسٹاف عہدے سے فارغ

Israeli Prime Minister's Chief of Staff Fired Over Racist Remarks

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے چیف آف اسٹاف کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نسل پرستانہ ریمارکس پر شدید تنقید کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نے اپنے چیف آف اسٹاف زیو اگمون کو ہٹا دیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق چیف آف اسٹاف زیو اگمون نسل پرستانہ ریمارکس پر اپنی حکومتی پارٹی اور اپوزیشن کی تنقید کی زد میں تھے ۔

انہوں نے رکنِ پارلیمنٹ نِسیم وتوری کو ببو ن اور ایلی ریوِیوو کو ذہنی معذور مراکشی کہتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ پتانہیں ایسے لوگ پارلیمنٹ تک کیسے پہنچ جاتے ہیں۔

READ  تجاوزات کیخلاف آپریشن: مالاکنڈ اور سوات میں 700 کنال زمین پر تجاوزات کا انکشاف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں