اسرائیل کا امریکا سے مدد مانگنا اس کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے: آیت اللہ خامنہ ای

Israel's request for help from the US

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہےکہ اسرائیل کا امریکا سے مدد مانگنا اس کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے۔

ایک بیان میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ صیہونی حکومت کے امریکی دوست منظر میں داخل ہوچکے ہیں، اسرائیل کا امریکا سے مدد مانگنا اس کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی عوام اپنے طرزِ عمل سے بتادیں کہ وہ دشمن سے خوف زدہ نہیں ہیں، ایرانی عوام دشمن کے سامنے بلاخوف ڈٹے رہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ایران نے اسرائیلی شہروں پر بیلسٹک میزائل داغے اور سجیل ٹو میزائل کا بھی استعمال کیا گیا۔

ایرانی حملوں میں اسرائیل نے بھی اعتراف کیا تھا کہ یہ حالیہ جنگ میں ایران کا اب تک کا سب سے بڑا حملہ ہے۔

READ  سابق بھارتی اداکار جوزف وجے آج بطور وزیراعلیٰ تامل ناڈو عہدےکا حلف اٹھائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں