خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ چھاتی کے سرطان سے بچاؤ کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے۔
پنک ربن پاکستان کے سی ای او عمر آفتاب سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر نو میں سے ایک خاتون کو چھاتی کے سرطان کا خطرہ لاحق ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مرض کی تاخیر سے تشخیص ہر سال ہزاروں خواتین کی جان لے لیتی ہے، جبکہ بروقت پتہ چلنے پر صحت یابی کی شرح 90 فیصد سے زائد ہے۔
آصفہ بھٹو زرداری نے زور دیا کہ ہر خاتون کو بروقت اسکریننگ، درست تشخیص اور معیاری علاج کی سہولت میسر ہونی چاہیے، اور خواتین کی صحت کو قومی سطح پر ترجیح دی جانی چاہیے۔





تبصرے بند ہیں