جماعت اسلامی پاکستان نے لاہور میں اجتماع عام کے انعقاد کا اعلان کیا

Jamaat-e-Islami Pakistan announces public gathering in Lahore

لاہور جماعت اسلامی پاکستان نے 21 سے 23 نومبر تک لاہور میں شاندار اجتماع عام کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ منصورہ میں پریس کانفرنس کے دوران امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے بتایا کہ مینار پاکستان گراؤنڈ میں منعقد ہونے والا یہ اجتماع ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ہوگا اور اس موقع پر بڑی تحریک کا آغاز کیا جائے گا، جس میں دنیا بھر سے اسلامی تحریکوں کے قائدین کو مدعو کیا جائے گا۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جماعت اسلامی نے طویل جدوجہد کے بعد ایک مضبوط ٹیم تیار کی ہے، جو ملک کو کرپٹ اور ناکارہ نظام سے نجات دلانے کا عملی حل پیش کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان روزگار کی کمی اور تعلیمی مواقع کی بندش سے مایوسی کا شکار ہیں، جبکہ طبقاتی تعلیمی نظام نے مساوات ختم کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مخصوص طبقہ جمہوری آزادی سلب کر کے معیشت کو تباہ کر رہا ہے، مزدوروں کے آئینی حقوق کاغذی حد تک ہیں، جبکہ رجسٹرڈ مزدور 10 فیصد سے بھی کم ہیں۔ کسانوں کو بھی ان کا حق نہیں ملتا اور خواتین کو ٹھیکیداری نظام کے تحت کام کرا کے ملازمت کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا جاتا ہے۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ عوام کو بھکاری بنانے اور سیاسی فائدہ اٹھانے کا منصوبہ ہے، جبکہ صحت اور تعلیم جیسے بنیادی حقوق بھی عوام کو میسر نہیں۔

READ  کوئٹہ: 20 کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے مہنگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں