جاپان میں پہلی بار خاتون وزیراعظم منتخب

Japan elects first female prime minister

ٹوکیو: سانائے تاکائیچی جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہوگئیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سانائے تاکائیچی نے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے ایوانِ زیریں اور ایوان بالا سے ووٹ حاصل کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق 64 سالہ سانائے تاکائیچی ایوان زیرین میں 237 اور ایوان بالا میں 125ووٹ حاصل کرکے جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم بن گئی ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق سانائے تاکائیچی آج شام جاپان کی 104ویں وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھائیں گی۔

READ  احمد آباد طیارہ حادثہ: ایک مسافر معجزانہ طور پر بچ گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں