جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ کیس: عمر ایوب کی ضمانت کی درخواستیں خارج

Jinnah House, Askari Tower attack case

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان کو جلانے کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔

جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان کو جلانے کے مقدمات کی سماعت لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔

عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر آج عمر ایوب عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور عمر ایوب کے وکلا کی جانب سے پیشی سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی۔
عمر ایوب کے وکلا کا کہنا تھا عمر ایوب کو عدالت نے 10 سال قید کی سزا سنائی ہے، انہوں نے حفاظتی ضمانت کے لیے پشاور ہائیکورٹ رجوع کیا ہے، حفاظتی ضمانت کے بغیر عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔

تاہم عدالت نے پیشی سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عمر ایوب کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے کہا کہ عدالت سے سزا ہو چکی ہے تو مجرم عدالت کے سامنے سرنڈر کریں، سزا یافتہ مجرم کو حفاظتی راہداری ضمانت نہیں ملتی، سرنڈر سے پہلے ملزم اپیل بھی دائر نہیں کر سکتا۔

READ  چلاس میں پاک فوج کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 میجر سمیت 5 اہلکار شہید

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں